راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل گائیڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کا حصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ میزائل سسٹم مکمل طورپر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے تیار کیا ہے۔ ملٹی گائیڈڈلانچ راکٹ سسٹم کے تحت ہی اسے فائر کیا جاسکتا ہے اوریہ ہر طرح کا روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اس سسٹم کے آنے سے پاکستان آرمی دشمن کے علاقے کے اندر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے