جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ بکرآباد میں جرگہ مشران کی کوششوں سے دو فریقین کے مابین 70 سالہ دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ فریق اول میں حاجی مویز بجڑ، حکمت خان، اکرم خان، علی مرجان مرحوم باجز ابدال خیل مادرخیل اور فریق دوم میں شیربادشاہ مرحوم ابدال خیل مادرخیل کے مابین دیرینہ دشمنی جرگہ مشران سرحدی خادم ملک زینا گل، نورنگ، حاجی شعور، زرمین شاہ،حاجی یاسین،حاجی رحمن گل، شیرامین اور آباد گل کے انتھک کوششوں کے باعث دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ جرگہ مشران کی موجودگی میں دونوں فریقین ایک دوسرے کے بغل گیر ہوگئے۔ سرحدی خادم ملک زینا گل نے کہا کہ دونوں فریقین کو راضی کرنا بہت شکل تھا لیکن جب بندے مخلص اور ایماندارہو تو وہ ناممکن کو ممکن بناسکتا ہیں اسی بنا پر ہمارے سارے جرگہ مشران بھی دونوں فریقین کو راضی نامہ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور آئندہ بھی ایسے علاقے میں انصاف پر مبنی فیصلے جاری رکھے گے دونوں فریقین کے مشران نے کہا کہ عرصہ دراز سے جاری دشمنی میں کئی اموات ہوئی تھی اور یہ نہ ختم ہونے والی دشمنی تھی لیکن جرگہ مشران نے بغیر کسی لالچ کے ان کے مابین دشمنی ختم کرنے میں جو کردار ادا کیا وہ قابلِ ستائش ہیں ہم سب بہت خوشی محسوس کررہے ہیں جیسے عید کا دن ہو اورصلح ہونے کے بعد ہم اور بھی مضبوط ہوگئے ہیں یہ سب اللہ تعالی کی طرف سے ہم پر رحم وکرم ہواہیں اور عہد کرتے ہیں کہ آئندہ آپس کے تمام معاملات افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرینگے۔