اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے شیشپر گلیشیئر پر بننے والی جھیل کے پھٹنے سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائیں، وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے جبکہ وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کا حکم دیا۔اس کے ساتھ وزیراعظم نے نقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل گرنے کے سبب متبادل راستہ تیار کرنے جبکہ زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی، 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے 700 اور 250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا۔وزیراعظم کے حکم کے تحت بجلی گھروں کی بحالی و مرمت پر اخراجات وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے نقصانات پر اظہار ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے