پشاور (مانند نیوز ڈیسک) جانوروں کی خطرناک بیماری لمپی سکن ڈیزیز وائرس خیبرپختون خواہ میں داخل ڈیرہ اسماعیل خان ۔ چارسدہ ۔ اور پشاور میں کیس رپورٹ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر عالمزیب نے تصدیق کر دی صوبائی صدر لائیوسٹاک فارمر ویلفئیر ایسوسی ایشن محمد آصف اعوان کا کہنا ہے کہ موذی بیماری نے سندھ اور پنجاب میں تباہی مچا رکھی ہے خیبر پختون خواہ کے غریب فارمرز اس موذی بیماری کو برداشت نہیں کر سکیں گے بروقت حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے صوبائی حکومت چیف سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک کو فوری طور پر فنڈ جاری کریں تاکہ بیماری کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا سکیں خیبر پختون خواہ میں ڈیری سیکٹر کو بچانے کیلئے ایمرجنسی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر محمد آصف اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری سے پرزور مطالبہ کر دیا کے خطرناک موضی بیماری خیبر پختون خواہ کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان پشاور چارسدہ میں داخل ہوگئی ہے بیماری اتنی خطرناک ہے کہ ہمارا غریب فارمر اسکو برداشت نہیں کر سکتا لہذا صوبائی حکومت بروقت اقدامات کرکے اس موضی بیماری کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے اور محکمہ لائیو سٹاک ایمرجنسی نافذ کرے خیبرپختون خواہ کے تمام داخلی راستے بند کئے جائیں اور ویٹرنری کنٹرول روم قائم کئے جائیں داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں اور سختی سے چیکنگ کی جائے تاکہ اس خطرناک بیماری کو پشاور سمیت خیبر پختون خواہ میں روکا جا سکے ورنہ اربوں روپے کا نقصان ہوگا اور ڈیری سیکٹر مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا حکومت سخت نوٹس لے ۔