کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پانی کی قلت کے شکار اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر متعلقہ کینالوں میں پانی چھوڑا جائے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث نہریں سوکھ چکی ہیں جس کے لئے وزیر آبپاشی کو پانی کی قلت پورا کرنے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کا پانی ہر صورت ملنا چاہئے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ نے کراچی میں پینے کے پانی کی چوری، ضیاں، لیکیچز کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی۔ٹاسک فورس پولیس، رینجرز اور متعلقہ انجینئرز کے ساتھ آئند ہ دو روز میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف بڑاآپریشن کرے گا جو کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پانی کی چوری کے خلاف بھی ہوگا۔واٹر بورڈ کی بلک سسٹم اور ڈسٹری بیوشن سسٹم پر الگ الگ مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں کو آبادی کے حساب سے پانی مہیا کرنے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی میپنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کو مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنا ہوگا کیونکہ مانیٹرنگ سسٹم کے بغیر کراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے