اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون 2022 کو ہو ں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 14 اضلاع میں ہوں گے،(آج) 10 مئی کو ریٹرننگ آفیسرز متعلقہ اضلاع میں پبلک نوٹس جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار (آج) 10 تا 13 مئی کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں گے۔صوبے کے 16 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں 31 مئی 2022 کو حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے