اسلام، آباد (مانند نیوز) وزیرِاعلیٰ سندھ سے اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ خوراک کی نمائندہ انیتا ہرش نے ملاقات کی جس میں سندھ حکومت اور عالمی ادارۂ خوراک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ سندھ کے 5 اضلاع کیماڑی، ملیر، سجاول، ٹھٹہ اور ٹنڈو محمد خان کے 1336 سرکاری اسکولوں کے ڈھائی لاکھ طلبہ ’سندھ پائیدار اسکول کھانا پروگرام‘ سے مستفید ہوں گے۔

اجلاس میں بینظیر نشو و نما پروگرام کے لیے عالمی ادارۂ خوراک کی جاری معاونت، موسمیاتی خطرات سے متاثرہ کمزور آبادی کے تحفظ اور پیشگی اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’سندھ پائیدار اسکول کھانا پروگرام‘ بچوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، سندھ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطوں میں شامل ہے۔

عالمی ادارۂ خوراک کی نمائندہ انیتا ہرش نے کہا کہ اسکول کھانا پروگرام غذائیت، تعلیم، صحت اور مقامی اقتصادی ترقی کا امتزاج ہے، ادارے کی حکمتِ عملی حکومتی اداروں کو مضبوط بنانے اور انسانی ضروریات کم کرنے والے حکومتی حل کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔

ملاقات میں موجود صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ غذائی قلت بچوں اور ماؤں کو درپیش سنگین چیلنجز میں شامل ہے، محکمۂ صحت غذائیت اور ماں، بچے کی صحت کے لیے اپنا کام جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے