اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کر دی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع اٹک، راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ بندش کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش اور سگنل کمزور کرنے کی درخواست کی گئی۔

پنجاب حکومت نے درخواست امن و امان کی متوقع صورتِ حال کے پیش نظر کی، خط میں سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمۂ داخلہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ جیمنگ کی درخواست کی گئی ہے، راولپنڈی میں براہمہ، بحتر، ٹیکسلا، واہ صدر اور چکری کے علاقے شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے