فیصل آباد(مانند میڈیا ) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا، جہاں لڑکیوں نے میدان مارلیا۔ پہلی 7 پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ کامیابی کا تناسب 71 فیصد سے زائد رہا۔ امتحانات میں1لاکھ9ہزار245طلباء نے حصہ لیا،77 ہزار 708 امیدوار کامیاب ہوئے۔ لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی کامیابی کی شرح 65 فیصد رہی، ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جبکہ ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد کامیاب قرار پائے۔لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر طالبات کی کامیابی کا تناسب 75 فیصد جبکہ طلبہ کی شرح 51 فیصد رہی۔ پری میڈیکل گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 83 فیصد رہا، پری انجینئرنگ گروپ میں کامیابی کا تناسب 79 فیصد جبکہ جنرل سائنس میں مجموعی طور پر63 فیصد طلبا کامیاب ہوئے بہاولپورتعلیمی بورڈ کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 اور 2 کے سالانہ امتحانات کے مطابق جماعت نہم اور دہم کی طرح انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ کامیابی کی شرح 59.92 فیصد کے ساتھ 3 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔بہاولپور بورڈ میں مجموعی طور پر 60 ہزار 592 طلبہ نے امتحان دیے ،36ہزار304 طلبہ پاس اور 24 ہزار288 طلبہ فیل ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 2025 میں 63.53فیصد جبکہ 2024 میں تناسب 60.16 فیصد تھا۔ ڈیرہ غازی خان میں انٹرمیڈیٹ امتحان 2026 میں مجموعی طور پر 59,243 امیدواران شریک ہوئے ، امتحان میں 43,332 امیدوار کامیاب قرار پائے ، کامیابی کامجموعی تناسب73.14فیصد رہا۔ طالبات نے 82.55 فیصد جبکہ طلبہ نے 63.85 فیصد کامیابی حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں مجموعی کامیابی کی شرح 69.19 فیصد رہی، جبکہ سرگودھا ضلع 72.14 فیصد کامیابی کے ساتھ ڈویژن میں سب سے زیادہ شرح رکھنے والا ضلع رہا۔جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 55 ہزار 34 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 38 ہزار 76 امیدوار کامیاب ہوئے۔ضلع وار نتائج کے مطابق سرگودھا میں 27 ہزار 363 امیدوار شریک ہوئے ، جن میں سے 19 ہزار 741 کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 72.14 فیصد رہی۔شماریاتی رپورٹ کے مطابق سرگودھا ضلع میں سرکاری اداروں کے امیدواروں کی کامیابی کی شرح 73.13 فیصد، غیر سرکاری اداروں کی 79.60 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کی شرح 48.77 فیصد رہی۔چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر سرکاری اداروں کی کامیابی کی شرح 69.46 فیصد، غیر سرکاری اداروں کی 78.91 فیصد اور پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کی شرح 45.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کی شرح سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی، جبکہ مجموعی طور پر غیر سرکاری اداروں کے امیدواروں کی کامیابی کی شرح سب سے زیادہ 78.91 فیصد رہی خوشاب میں 8 ہزار 685 امیدواروں میں سے 5 ہزار 936 کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 68.35 فیصد رہی میانوالی میں 9 ہزار 455 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 6 ہزار 211 کامیاب ہوئے ، جبکہ کامیابی کی شرح 65.69 فیصد رہی۔ بھکر میں 9 ہزار 531 امیدواروں میں سے 6 ہزار 188 کامیاب ہوئے اور کامیابی کی شرح 64.92 فیصد رہی۔