اسلام آباد (مانند میڈیا)وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا ارشد ایوب خان نے 3 کروڑ 65 لاکھ روپے کی لاگت سے جاری بھٹری ڈیم کی تزئین و آرائش ٹورازم پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت کیفے ٹیریا، واکنگ ٹریک، سیفٹی ریلنگ اور سیٹنگ ایریا کی تعمیر تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے بھٹری ڈیم کو ایک بہتر سیاحتی و تفریحی مقام کے طور پر ترقی دینے میں مدد ملے گی اور علاقائی سیاحت کو تقویت حاصل ہوگی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین تفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔