مردان(مانند میڈیا) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 4روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے لیے 19 سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری والدین کو قائل کرنے کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مردان میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اس موقع پر والدین سے اپیل کی گئی کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے