سرگودھا(مانند میڈیا)حکومت پنجاب نے کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ صحت سرگودھا کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب نے تمام سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو مراسلہ جاری کر دیاہے۔مراسلے کے مطابق ہسپتالوں کی اوپی ڈیز اور وارڈز میں مریضوں کے رش بڑھنے کا خدشہ ہے ،ہسپتالوں میں مکمل سہولیات فعال رکھی جائیں۔الرٹ کے مطابق بزرگ، 5 سال سے کم بچے، حاملہ خواتین اور دائمی مریضوں کے لیے فلو زیادہ خطرناک ہے،شہری ماسک پہنیں، ہاتھ بار بار دھوئیں اور رش والی جگہوں سے پرہیز کریں -محکمہ صحت کے مطابق فلو ویکسینیشن سب سے مؤثر بچاؤ ہے،حاملہ خواتین اور بزرگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائے ۔