) مظفرآباد( مانند میڈیا) ہلال احمر آزادکشمیر سٹیٹ برانچ کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2005 کے شہدائے زلزلہ کی یاد میں” دعائیہ شام” کے عنوان سے ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد یونیورسٹی گراونڈ میں قائم یادگار شہدائے زلزلہ پر کیا گیا۔ تقریب کا مقصد سانحہ 8 اکتوبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرنا تھا۔تقریب میں سیکرٹری ہلال احمر آزادکشمیر محترمہ گلزار فاطمہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ ہلال احمر کے رضاکاران، عملہ، فرسٹ ریسپانڈرز، سول سوسائٹی کے ممبران، خواتین، بچوں اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے زلزلہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ آخر میں شرکاء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہلال احمر آزادکشمیر محترمہ گلزار فاطمہ نے کہا کہ ”8 اکتوبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک تلخ ترین دن ہے جسے فراموش کرنا ممکن نہیں۔ آج سے 20 سال قبل قیامت خیز زلزلے نے ہم سے ہمارے پیارے جدا کر دیے تھے۔ آج کی یہ شام ان تمام ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں اور بزرگوں کے نام ہے جو اس سانحہ میں شہید ہوئے۔ وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلال احمر آزادکشمیر نہ صرف شہداء کو یاد رکھے ہوئے ہے بلکہ لوگوں کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن، ابتدائی طبی امداد اور آگاہی مہمات کے ذریعے ہر شخص کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ کسی بھی ناگہانی آفت کے دوران اپنی اور دوسروں کی جان بچا سکے۔ یہی شہداء کو بہترین خراج عقیدت ہے۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، آزادکشمیر کی خوشحالی اور آئندہ قدرتی آفات سے حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اور شمیں روشن کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے