تہرن (مانند میڈیا)ایران نے اعلان کیا ہے کہ اب خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی کمان نے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ کسی بھی ایسے جہاز کا پورے خطے میں تعاقب کیا جائے گا جو اجازت کے بغیر مقررہ راستے سے گزرے گا اور اسے لازما سزا دی جائے گی۔ایران کا کہنا ہے کہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لئے ایران کے مقرر کردہ راستے کا استعمال کرنا ہوگا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق، بعض جہاز اور تیل بردار ٹینکر ایران کی جانب سے عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک متبادل راستہ استعمال کر رہے ہیں، جو حالیہ ہفتوں میں بنایا گیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے اس کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔تاہم، امریکہ کا مقف ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور اس سے گزرنے والے تیل کی مقدار بھی ایران جنگ سے پہلے کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے