ٹوبہ ٹیک سنگھ (مانند میڈیا) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فش پراڈکٹس کی برآمدات 568ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو مقررہ سالانہ ہدف 500 ملین ڈالر سے 68 ملین ڈالر زیادہ ہیں۔ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو ہوئے جنید انور چودھری کا کہنا تھا کہ برآمدات میں ہونے والا یہ اضافہ ملکی تجارتی سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فش پراڈکٹس کی برآمدات میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات کے فروغ اور برآمد کنندگان کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں برآمد کنندگان کے لیے سمندری راستے کھولے جا رہے ہیں تاکہ مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک ترسیل کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ جنید انوار چودھری نے کہا کہ کہ یورپ جانے والے گارمنٹس برآمد کنندگان کے لیے براہِ راست شپنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے، اس اقدام سے یورپی منڈیوں تک مصنوعات کی ترسیل میں آسانی پیدا ہونے اور برآمدات کے اخراجات میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کو سہولتیں فراہم کرنے اور سمندری تجارت کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات سے ملکی برآمدات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے