لاہور (مانند میڈیا) وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں لائیوسٹاک کے شعبے میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ مویشی تیار کیے گئے، جبکہ دیہی فارمرز نے اربوں روپے کا منافع حاصل کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمر کو فی مویشی 27 ہزار روپے منافع ہوا۔اعلامیے کے مطابق پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائی کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 7 کمپارٹمنٹ رواں سال بنائے جائیں گے۔ ان کمپارٹمنٹس کے قیام سے پنجاب سے مویشیوں کی چین، یورپ اور امریکہ کو برآمدات کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لائیو سٹاک کارڈ کے تحت 129,581 مویشی برآمد کیے گئے۔ مختلف شہروں سے برآمد کیے جانے والے مویشیوں میں لاہور سے 20 ہزار، بہاولپور سے 24,297، فیصل آباد سے 12,529، گوجرانوالہ اور گجرات سے 21 ہزار، ملتان سے 27 ہزار، سرگودھا سے 22 ہزار اور ساہیوال سے 2,661 مویشی شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق پنجاب میں 5 میٹ پراسیسنگ پلانٹس اور 5 جدید سلاٹر ہاؤسز قائم ہوں گے۔ اس کے علاوہ میٹ پیکنگ ہاؤسز، کمرشل اسکیل فیڈ لاٹس اور کارپوریٹ فیڈ لاٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔حکومت پنجاب لائیو سٹاک کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے لیے 19 ارب روپے کی فنانسنگ سبسڈی دے گی، جبکہ میٹ ویلیو چین کے لیے 65 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایف ایم ڈی ویکسین کی تیاری کا یونٹ قائم کیا جائے گا، جس میں 28 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری ہوگی۔لائیوسٹاک کنیکٹ سسٹم کے تحت 1,725 فیٹننگ فارمز، 20 ایکسپورٹ مذبح خانوں، 88 میٹ ایکسپورٹرز اور 34 میٹ ٹریڈرز سے براہ راست رابطے کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق لائیوسٹاک کارڈ کے اجرا سے پنجاب میں دیہی خواتین فارمرز کی تعداد 90 سے بڑھ کر 1,107 ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے