چارسدہ(مانند نیوز ڈیسک) چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار زرمست خان ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔ مقتول پولیس اہلکار ایکسائز دفتر کے نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تنگی اسپتال منتقل کر دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے