لاہور(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی اعلی سطح کمیٹی نے 20دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان نے پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مدنظر رکھا جائے۔ارکان نے رائے دی ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل ایسے وقت میں کی جائے جب وفاقی اور دیگر 2 صوبوں کی اسمبلیوں پر تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھ سکے۔پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں جبکہ کئی حکومتی منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔دریں اثنا اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر تحریک انصاف کی اعلی سطح کی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیار کر لیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قبل ازیں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میاں اسلم اقبال،محمود الرشید،حماد اظہر،اعجاز چودھری اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اعلی سطح کی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج (جمعہ کو) اڑھائی بجے 90 شاہراہِ قائد اعظم ایوان وزیراعلی میں ہوگا، جس میں ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے