پبی (مانند نیوز)  تھانہ مصری بانڈہ کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔02 منشیات فروش سمیت 18 مشتبہ افراد گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنو شہرہ محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر پائیدار امن، جرائم پیشہ افراد کیخلاف ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزکاسلسلہ جاری ہے۔عجب خان ڈی ایس پی اکوڑہ کے زیر قیادت رامین خان ایسا یچ  اومصری بانڈہ، گلشید خان ایس ایچ او اکوڑہ   نے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ مصری بانڈہ کے حدود میں سرچ آپریشن کیا۔لیڈیز پولیس کی موجودگی میں جرائم پیشہ افراد کے گھروں کی  تلاشی اور باہر سے آئے ہوئے رہائش پذیر افراد کی چھان بین کی گئی۔دوران سرچ علاقے سے باہر جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی تھی۔دوران سرچ آپریشن 02 منشیات فروشوں اور18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 5.5 کلوگرام چرس، 45 گرام آئس  برآمد کر لی گئی۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک کا سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے