اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)حال ہی میں شروع ہونے والے ڈرامے ’بیٹیاں‘ میں مرکزی کردار ’فضا‘ ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بولی وڈ میں کام کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا، کیوں کہ فلموں میں جسم کی نمائش کرنی پڑتی ہے۔فاطمہ آفندی ماضی کی مقبول اداکارہ اور پاکستان ٹیلی وژں (پی ٹی وی) کی سابق نیوز کاسٹر فوزیہ مشتاق کی صاحبزادی ہیں اور اب تک متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔فاطمہ آفندی نے بچپن میں ہی چائلڈ ماڈل کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا اور پرائمری اسکول میں پڑھنے کے دوران بھی وہ ببل اور ٹافیوں کے اشتہارات میں دکھائی دیتی تھیں۔اداکارہ گزشتہ دو دہائیوں سے شوبز کا حصہ ہیں اور اب تک وہ تین درجن سے زائد ڈراموں اور ایک درجن کے قریب ٹیلی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے