شرینگل(نمائندہ مانند) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل کی ممبر شپ کیلئے الیکشن کا انعقاد ہوا۔ سنڈیکیٹ کیلئے اسسٹنٹ پروفیسر صاحبزادہ مراد حسین، لکچرار احسان دانش جبکہ اکیڈمک کونسل کیلئے ڈاکٹر آصف نواز،ڈاکٹر سکندر خان اور لیکچرارانتخاب اللہ، ڈاکٹر نیاز علی منتخب ہوئے۔ انتخابی مرحلہ بہتر انداز میں مکمل ہوا انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی رجسٹرار انورزادہ نے انتخابی عمل کی مکمل نگرانی کی۔ انتخابات کے پریزائیڈنگ آفیسرز عرفان اللہ ایڈوکیٹ، ڈاکٹر روح الامین، اسسٹ پریزائیڈنگ آفیسرز اسرار الدین، ظہور احمد، ڈاکٹر نجیب خان اور پولنگ آفیسرز ڈاکٹر عبدالرشید اور محمد نگین تھے۔ انتخابات مین کیمپس اور واڑی کیمپس میں منعقد ہوئے جو مقررہ ٹایم کے بعد گنتی مکمل کرکے نتایج کا اعلان کیا گیا۔