شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے یونین کونسل پیرآباد وی سی پاگوڑی میں عوامی نیشنل اورجمعیت علماء اسلام کو زبردست جھٹکا۔صوبائی وزیر محنت وپارلیمانی امورز شوکت یوسفزئی سے کے پی ہاوس اسلام آباد میں ڈاکٹر جاوید یوسفزئی اور جنرل کونسلر گل ہمروز کی قیادت میں پاگوڑیئ مشران وفد کی ملاقات،علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں،عوامی فلاحی اقدامات،پارٹی امور اور علاقے میں درپیش مسائل پر گفتگو ں۔پاگوڑی پیرآباد سے تعلق رکھنے والے نائب صدر لیبر یونین سندھ حاجی محمد بشربیلے بابا کے معروف ڈیلرگل حسن صاحب،محمد گل صاحب، صوبیدار مشرف خان ودیگرنے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خاندان،درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی اورجمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے نئے شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی کیپ پہنائی اور شکریہ ادا کیا۔انشائاللہ بہت جلد پاگوڑی میں حاجی محمد بشر کے رہائشگاہ پربڑیشمولیتی جلسہ ہوگا۔اس موقع پر مولانا بخت مند زیب اور حمید الررحمان بھی موجود تھے۔نئے شامل ہونے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ ترقی کریگا۔لنک سڑکوں کی پختگی،نئے سڑکوں کی تعمیر سے بالائی علاقوں کے ہزاروں آبادی کو آسانیاں پیدا ہوگی،بالائی علاقوں میں سیاحت کے حوالیسے بے پناہ مقامات اور قدرتی مناظر سے ڈھکا ہیں وہاں تک پختہ سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر سے معاشی انقلاب آئے گا۔تحریک انصاف حکومت نے شانگلہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے کئے جس سے کافی حد تک عوام کی پسماندگی میں کمی آئی ہیں۔غوربند میں ورکننگ فوکس سکول اور ہسپتال بنایا جائے گا جس سے کوئلہ کان مزدوروں اور ان کے بچوں کو باآسانی تعلیم اور صحت میسر آئے گی۔نئے شامل ہونے والے آفراد کیلئے ترقیاتی پیکج دینگے اور انکے رہائش گاہوں میں شمولیتی تقاریب بھی کرینگے۔