سوات (مانند نیوز )اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ مقام کے زیر اہتمام طلباء کیلئے ”مینگورہ ایجوکیشنل ایکسپو“ کے نام سے ایک کامیاب پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔سٹوڈنٹس ایکسپو میں سیرت النبی ﷺ کویزکمپیٹیشن،بک سٹال،نیلام گھر،سائنس ایکزیبیشن اور مشاعرے کے لئے الگ الگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ایکسپو میں مینگورہ شہر کے مختلف کالجز اور سکولوں سے تقریباً 1000 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔سیرت النبیؐ کویز مقابلہ میں صراط الجنہ کے طالب العلم باچا حسین نے پہلی،ادھیانہ ماڈل سکول کے طالب العلم سیال خان نے دوسری اور ڈگری کالج کے طالب العلم زوہیب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جن کو با الترتیب بیس ہزار،پندرہ ہزار اور دس ہزار روپے انعام کے طور پر نقد دیئے گئے اس کے علاوہ مینگورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے 300 پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو اعزازی شیلڈ دیئے گئے۔محفل مشاعرہ میں،ضمیر خان ضمیر،منیر بونیری،شاہ زمان درمان اور دیگر نے شرکت کی اور اپنا کلام پیش کیا۔ایکسپو میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر شکیل احمد، سیاسی و سماجی شخصیت اختر علی خان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات،سابقہ ایم این اے عائشہ سید،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مینگورہ مقام حافظ عبدالسلام، جنید شھاب جنرل سیکر ٹری الخدمت فاؤنڈیشن سوات اور حافظ محمد یحیٰ و دیگر نے خطاب کیا۔ایکسپو سے اخترعلی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے باوقار اور میچور پروگرامات جو کہ حکومت کی سرپرستی میں ہونے چاہئے وہ روز اول سے اسلامی جمعیت طلبہ انجام دے رہی ہے،اس کے علاوہ پورے ملک میں فحاشی و عریانی کو ملک سے پاک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے،تعلیم کے میدان میں بھی اسلامی جمعیت طلبہ اپنا لوہا منواچکے ہیں،طلبہ اسلامی جمعیت سے وابستہ ہوکر اپنی زندگی کو دنیاوی اور اخروی  لحاظ سے کامیاب بنائیں۔ایکسپو سے سابقہ ایم این اے عائشہ سید نے بہترین پروگرام اور انتظامات پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ عبدالسلام اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس وقت طلباء تنظیموں میں اسلامی جمعیت طلبہ طلباء کی واحد تنظیم ہے جو کہ بچوں کو راہ راست پر لا رہی ہے،اسلامی جمعیت طلباء سے وابستہ بچے آج پوری دنیا میں ایمانداری اور فرض شناسی سے اپنا کام انجام دے رہے ہیں، معاشرے میں اپنا منفرد مقام رکھنے کے علاوہ شبانہ روز یتیم،غریب اور لاچاربچوں کی تعلیمی معاونت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔پروگرام کے اختتام پر برادر حافظ عبدالسلام نے مہمانوں کو ایکسپو کی یادگاری شیلڈز پیش کیئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے