پاراچنار (مانند نیوز)سمیت ضلع کرم میں بھی 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریبات منعقد کئے گئے۔پاراچنار گورنر کاٹیج میں مرکزی پروگرام میں ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک و ڈی پی او عبدالصمد خان نے پرچم کشائی کی اور دعا مانگی گئی۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی میں ریلی نکالی گئی جبکہ تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔گورنر کاٹیج پاراچنار میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک، ڈی پی کرم عبدالصمد سمیت ضلعی انتظامیہ سرکاری محمکوں کے اہلکار، بلدیاتی نمائندگان و پولیس اہلکاروں سمیت سکولوں کے بچوں اور قبائلی عمائدین بھی شریک ہوئے۔ریلی و تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرم واصل خٹک و دیگر نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے رہے ہیں اور ہم بھارتی مظالم کے خاتمے اور کشمیر کی آزادی تک اپنے مظلوم کشمیری بگائیوں کی حمایت کرتے رہینگے۔کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاراچنار سمیت لوئر کرم صدہ میں بھی ریلیاں و تقریبات منعقد کی گئی۔