جمرود(نمائندہ مانند)جمرود، سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل بھرو تحریک کیلئے تیار ہیں، ہمارے لئے جیل کم پڑ جائینگے، عمران خان کے نظریے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے،امیر محمد خان آفریدی پی ٹی آئی خیبر کے جنرل سیکرٹری امیر محمد خان نے پی ٹی آئی کے رہنماوٗں صدیق خان، خان رحمان، حاجی جمال،دلاور،مجید خان،ضرب اللہ سمیت کثیر تعداد میں کارکناں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کر کے نازک حالات سے دوچار کیا ہے۔مہنگائی کا جن بے قابو ہے،عوام کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں اور 13 جماعتی اتحاد نے ملک کو سخت نقصان پہنچایا جبکہ اپنے سپورٹر عبوری حکومتوں کو قائم کر کے حکومتی مشینری پر غیر آئینی طور پر قابض ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی پی ڈی ایم کے کہنے پر فوری طور پر عام انتخابات کرانے سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حاجی امیر محمد خان نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے موجودہ صورتحال مزید گھمبیر ہوچکے ہے اور اسی جنگ کی وجہ سے 80 ہزار سے زائد پختونوں کو شہید کردیا گیا ہے۔تختہ بیک چیک پوسٹ اور پشاور حملے کے بعد کوئٹہ میں بھی پختونوں کو ٹارگٹ کیا گیا جو کہ قابل مزمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان بین القوامی سطح پر مسلم دنیا کے اہم شخصیت و لیڈر ہے اسلئے آنے والے الیکشن میں دو تہائی اکثریت کے امکان کے ڈر موجودہ حکومت الیکشن کرانا نہیں چاہتے جبکہ پکڑ دھکڑ اور ورکز کو زہنی طور پر منتشر کرنے جیسے حربے استعمال کر رہے ہیں تاکہ پی ٹی آئی کا نظریہ کمزور کر سکے انھوں نے کہا پی ٹی آئی قیادت ملک میں صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور سیاسی فیصلہ عوام کی عدالت میں لے جانا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مثبت سوچ اور شعور عوام کو دیا ہے اور ہر گھر میں عمران خان کا سپورٹر موجود ہے اسلئے ایمپورٹڈ حکومت کو چاہئے کہ کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے سیاسی حالات مزید تلخیاں پیدا ہو انھوں نے کشمیر مسلئے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے اور کشمیر کے حق خود ارادیت کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ اگلے ہفتے پی ٹی آئی خیبر کے زیر اہتمام امن واک کا اہتمام بھی کیا جائگا جسمیں دنیا کو پیغام دی جائگی کہ قبائل و پختون میں وطن لوگ ہے