سوات(مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ڈویژنل انٹیلیجنس کورڈینشین کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور انٹیلیجنس اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ضلعی سطح پر الیکشن کے پرامن انعقاد سے متعلق امور پر کمیٹی کو آگاہ کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے ضلعی سطح پر انٹلیجنس کورڈینشین کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کرنے اور مفصل سفارشات ڈویژنل کورڈینشین کمیٹی کو بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے