باجوڑ (مانند نیوز)ضلع باجوڑ میں 9UCs میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب۔پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، فہد وزیر، الیکشن کمشنر آفیسر باجوڑ نے بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر 13 فروری سے ضلع باجوڑ میں چند محدود علاقوں میں شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نصیر خان انتظامی افسران، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت 13 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لینے اور مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔اجلاس میں انتظامی افسران، محکمہ صحت و دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ NSTOP آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے اجلاس کے شرکاء کو 13 فروری سے شروع ہونے والی 9UCs میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ڈپٹی کمشنرنے 13 فروری سے 9 یوسسز میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد انتظامی افسران، محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے