شانگلہ(مانند نیوز)بشام پولیس کی بڑی کاروائی، کوڑمنگ دہرے قتل کیس میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلئے گئے۔ 08فروری کو علاقہ کوڑمنگ میں دہرے قتل کی واردات ہوچکی تھییں، جسمیں تاثیر آللہ ولد خان بہادر، محمد یوسف ولد عبد الصمد، خان بہادر ولد لطیف ساکنان کوڑمنگ کی ایماء اور سازش پر مسمی شریف اللہ ولد خان بہادر نے مسماۃ نیک عملہ دختر خان بہادر اور وصیف ولد چنار ساکنان کوڑمنگ کو ناجائز تعلقات کے بناء پر قتل کی تھی۔مقامی پولیس نے مقدمہ علت 53مورخہ02فروری 2023جرم 302,311/34تھانہ بشام میں درج کرلیا تھا۔ڈی پی او شانگلہ محمد عمران نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے سلسلے میں ٹیم تشکیل دی۔ٹیم میں ڈی ایس پی الپوری عباس خان، ڈی ایس پی بشام، ایس ایچ او تھانہ بشام، ایس ایچ او تھانہ دندء، تفتیشی آفیسر،انچارج ڈی ایس بی شانگلہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کروڑہ، مصطفی کمال شامل تھے۔تشکیل کردہ ٹیم نے نہایت باریک بینی اور پولیس چال کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلئے۔۔