شانگلہ(مانند نیوز)ڈی پی او شانگلہ محمد عمران نے مین شاہراؤں پر پولیس نفری ہائی الرٹ کردی گئی ہیں،جاری برفباری اور سرد موسم میں شانگلہ پولیس مین شاہراؤں پر ہائی الرٹ ہے تاکہ مین شاہرائیں کسی بھی قیمت پر بند نہ ہو۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد عمران کا اہم چیک پوسٹ شانگلہ ٹاپ کا دورہ۔ محمد عمران پولیس جوانوں سے گھل مل گئے اور انہیں شاباش دی۔انھوں نے ناکہ بندی پر تعینات پولیس جوانوں کو گرم پکوڑے، حلوے اور چائے پلا کر ہدایات کی کہ آنے والے سیاحوں کیساتھ ہر قسم تعاون کو یقینی بنا کر روڈ کو کلئیر رکھیں۔اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری محمد عباس اور ٹریفک انچارج مجید اللہ خان بھی ڈی پی او شانگلہ کے ہمراہ تھے۔ڈی پی او محمد عمران نے جوانوں کو ہدایت دی کہ اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دے، آنے والے سیاحوں کو ہر قسم سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑا جائے، انھوں نے تعینات پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی گرم ملبوسات استعمال کرنے کی تاکید کی اور بہترین ڈیوٹی پر شاباش دی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران  نے شانگلہ آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ ٹائر چین کی استعمال کو یقینی بنائیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے