شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے صدر مقام الپوری سمیت مختلف علاقوں میں برفباری، بجلی کا نظام درہم برہم۔ برف باری کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ مارکیٹیں اور بازاروں میں بھی ہو کا عالم رہا۔ شانگلہ ٹاپ،یختنگے ٹاپ، کنڈؤ سر، اجمیر روڈ سمیت مختلف مین شاہراؤں پر ایک فٹ سے زیادہ برفباری ہوچکی ہیں۔وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے وادی شانگلہ تاریکی میں ڈوب گئی، شدید برفباری سے بجلی کا نظام معطل،مین شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے عوام کو مزید مشکلات سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برفباری سے فون، موبائل اور فورجی انٹرنیٹ سروس بعض علاقوں میں معطل رہا۔شانگلہ بالائی پہاڑی سلسلوں اور بلندوبالاعلاقوں میں دو سے تین فٹ سے زیادہ برف باری ہو ئی ہے۔ برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ اور سختہ لکڑیوں کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ محکمہ موسمیات نے جاری اس بارش اور برفباری کے سلسلے کو ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے