شانگلہ(مانند نیوز)ناظمین تحصیل کونسل الپوری نے الیکشن کے انعقاد سے پہلے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دے دی اور کہا کہ یہ فیصلہ بلدیاتی نمائندوں کیساتھ مذاق ہیں،پہلے ہی حکومت نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کو تیار نہیں،بلدیاتی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں تو دوسری طرف ان پر ایسے فیصلے مسلط کئے جارہے ہیں جس کیلئے تیار نہیں۔عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کرکے اپنے نچلے سطحے پر مسائل،مشکلات حل کرنے کیلئے کیا تھا تاہم اب صورتحال مایوس کن ہیں۔تحصیل کونسل الپوری کا ہنگامی اجلاس ڈسٹرکٹ پریس کلب الپوری میں تحصیل چیئر مین وقاراحمدخان خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں تحصیل کونسل الپوری کے اپوزیشن لیڈر علی باش خان سمیت تمام اراکین تحصیل کونسل الپوری کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر بلدیاتی ناظمین نے پریس کلب میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج ریکارڈز کیا۔ تحصیل چیئرمین الپوری نے ہنگامی اجلاس الیکشن کمیشن کے غیر قانونی و غیر آئینی فیصلے کے خلاف طلب کیا۔ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر الیکشن کا انعقاد سے پہلے خیبرپختونخوا کے تمام بلدیاتی عہدیداران کو معطل کیا ہے، تحصیل چیئرمین الپوری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا،اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علی باش خان نے متعدد قراردادیں پیش کئے گئے جو متفقہ طور پر تحصیل کونسل سے منظور ہوئی۔الیکشن کمیشن کا بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی و غیر قانونی ہیں، خیبرپختونخوا میں الیکشن کے انعقاد سے پہلے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنا عوام کے ساتھ مذاق ہے،تحصیل الپوری کی پوری ایوان اس غیر آئینی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہیں۔تحصیل کونسل الپوری کے ممبران نے پولیس لائن پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پشاور واقعہ کی صاف وشفاف انکوائری کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء پولیس شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔تحصیل کونسل الپوری نے ملک میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال ختم کرنے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فوری آئینی طور پر الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کا مطالبہ کیا۔تحصیل کونسل نے ملک میں موجودہ بد ترین مہنگائی کو مسترد کرکے وفاقی حکومت سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی استدعا کی۔ تحصیل چیئرمین الپوری وقاراحمدخان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی و غیر جمہوری اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بلدیاتی نمائندہ گان عوام کی بہت بڑی حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، بلدیاتی نمائندہ گان کومعطل کرنا عوام کے ساتھ مذاق ہے،الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے عام انتخابات کی اعلان سے سے پہلے بلدیاتی نمائندوں کومعطل کرنا الیکشن کمیشن کی بدنیتی ثابت کرتا ہیں۔پاکستان تحریک نے الیکشن کمیشن کے غیر قانونی و غیر آئینی فیصلے کے خلاف کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی پٹیشن سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے جبکہ تمام خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی طرف حمایت اللہ مایار نے اسلام آباد ہائیکورٹ پٹیشن دائر کی ہے تاہم سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کا غیر قانونی و غیر آئینی فیصلہ کورٹ میں اڑا کر رکھ دیں گے۔تحصیل چیئرمین الپوری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات تاخیر پراپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں۔الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے،الیکشن کی تاخیر میں کوئی گنجائش نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کرانا ہے۔ آئینی طور پر 90 دن کے اندر الیکشن ہونی چاہئے۔پاکستان کے آئین آرٹیکل 105، آرٹیکل 224 اور آرٹیکل 218 میں واضح لکھا گیا ہے کہ اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،اگر 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو آئین قرار دی جائے گی، آئین شکنی پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے