ایبٹ آباد (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم فرٹیلائزر ڈیلرز اور مارکیٹ کا معائنہ پرائس چیکنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے ماڈل فارم سروسز سینٹر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کا دورہ کیا، فرٹیلائزر ڈیلرز کا معائنہ، ریکارڈ چیک کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مارکیٹ کا معائنہ کیا، پرائس چیکنگ کے دوران فروٹ، سبزی، گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی۔