پشاور (مانند نیوز)پیمان ایلومنائی ٹرسٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسرت قدیم  نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار کرنا وقت کا تقاضا ہے پاکستانی خواتین بشمول افغانستان سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنا کئی مسائل کا حل ہے. انکو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اور آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا لازمی ہے. ملک کی نصف سے زیادہ آبادی والے طبقے کو مضبوط کرنا ملک کو معاشی طور پر مستحکم ہونے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے غیر سرکاری تنظیم  پیمان ایلومنائی ٹرسٹ  کی طرف ایک روز کنسلٹیشن میٹنگ کے نام سے منعقدہ ایک روز سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر شرکاء جن میں تحصیل میئر حمایت اللہ مایار، اسسٹنٹ کمشنر مردان عائشہ طاہر، اے ایس پی ریشم جھانگیر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند،مصالحتی کمیٹی مردان کی ممبر اور خاتون سوشل ورکر نصرت آرا، مردان پریس کلب مردان کے صدر بخت محمد یوسفزئی،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف نامور قانون دان اشرف ہوتی ایڈوکیٹ،فرزانہ جاوید ایڈوکیٹ،مختلف این جی اوز کے نمائندے، مفتی صاحبان اوردیگر نے کہاکہ پیمان کی طرف شروع کردہ پروگرام نہایت سود مند ثابت ہوگا کیونکہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کا جدید ٹیکنالوجی اور مختلف ہنر سے واقفیت وقت کی پکار ہے. ایسے میں ہمسایہ ملک افغانستان جس نے کافی عرصہ جنگ میں گزارا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے خواتین کئی مسائل سے دوچار ہے موجودہ حالات میں افغان پناہ گزین خواتین کو وقت و ضرورت کے مطابق ہنر سے واقف کرنا یقینی طور پر کامیابی کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا. مسرت قدیم اور اسفند یار خان نے نئے شروع ہونے والے پروگرام پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں اس پروگرام سے مجموعی طور سینکڑوں خواتین فائدہ اٹھا سکیں گے اور نا صرف اپنے خاندان کے روزگار کا زریعہ بن سکتے ہیں بلکہ بین الاقوامی نامور ٹرینر سے سیکھنے کیبعد وہ ایک کامیاب عورت کے طور پر سامنے آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ملکی کی ترقی میں اپنا حصہ بھی ڈال سکتی ہے بلکہ بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے گی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے