وانا (مانند نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان اور قبائلی رہنماؤں نے آئندہ 13 فروری تا 17 فروری 2023 تک پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا- جنوبی وزیرستان لوئر میں 13 فروری تا 17 فروری 2023 تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے 36 یونین کونسلز میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 فروری سے کیا جا رہا ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 66332 بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے پلوائے جائے گے۔ اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں چلانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس مقصد کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 365 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان پولیو ٹیوں میں 347 موبائل ٹیمیں، 15 فکسڈ ٹیمیں، 1 ٹرانزٹ ٹیم اور 2 رومینگ ٹیمیں شامل ہیں۔ جبکہ مہم کی موثر نگرانی کیلئے 37 یو پیک چیئرمین اور 101 ایریا سپروائزر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں۔ انسداد پولیومہم کے دوران پولیس کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیرخان نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کو پولیو کے عمر بھر کی معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اور پولیو فری پاکستان میں اپنا کردار ادا کرینگے۔