پشاور(مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ملک معاشی مسائل سے دوچار ہے تاہم ضم اضلاع میں عوامی مفاد کے منصوبے بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں، محکمہ مواصلات و تعمیرات تمام ضم اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرامز کے تحت جاری منصوبوں کی فہرست فراہم کرے، منصوبوں کی تکمیل کیلئے منظور شدہ فنڈز کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت سے ملکر وفاق سے بات کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلی محمداعظم خان کی بھی کوشش اور خواہش ہے کہ صوبہ بشمول ضم اضلاع میں جاری ترقیاتی کام جلد ازجلدمکمل ہو اور اس سلسلے میں جو بھی درپیش مشکلات ہے نگران وزیراعلی سے ملکر وفاق سے مشکلات کے خاتمے اور فنڈ ریلیز کرنے کیلئے کوشش کریں گے۔ یہ بات انہو ں نے گورنرہاؤس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزیر محمد علی شاہ، سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات امتیاز علی شاہ سمیت محکمہ کے دیگرافسران موجود تھے۔ اجلاس میں گورنر کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کے بندوبستی اور ضم اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کے دوران گورنرکاکہناتھاکہ ضم اضلاع کی ترقی کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیاجاسکے۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ کو مرکزی شاہراہوں اور پشاور شہر میں سڑکوں کی تعمیر کو طویل بنیادوں پر مشتمل منصوبہ بندی کے تحت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے  اور آبادی برھنے کے ساتھ ٹریفک کے مسائل دیکھنے کو ملتے ہیں اور عوام علاقہ کو پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو تحریری طورپر آگاہ کیاجائے کہ پختونخوا ہائی ویز کے روڈپر بننے والے بلڈنگ، پلان کی منظوری  سے قبل سی اینڈڈبلیو سے این او سی کو لازمی قراردیا جائے تاکہ رولز کے مطابق روڈز کی کشادگی یقینی بنائی جاسکے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ڈیپارٹمنٹ این او سی کے حصول میں کوئی رکاوٹیں یا مسائل پیدا نہ کریں۔ علاو ہ ازیں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاورکا دورہ بھی کیا اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کیجانب سے 9 نرسنگ کالجز کے پرنسپلز کو گاڑیاں حوالے کیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر صاحب گل، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت، نرسنگ کالجز کے منتظمین سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور طلباء و طالبات شریک تھیں۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی مطالبہ بھی کیا گیا جس پر گورنر نے کہا کہ بلاشبہ PHSA صوبہ بھر میں نرسنگ اور پیرا میڈیکس تعلیم میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے اور انکی ذاتی خواہش ہے کہ اس کو یونیورسٹی کا درجہ ملنا چاہئے اس حوالے سے متعلقہ محکمہ اپنا فریم ورک مکمل کر لے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا صوبائی حکومت اور نگران  وزیراعلی محکمہ صحت کی ترقی اورعوام کو سہولیات مہیاکرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی خدمت میں سب سے معتبر پیشہ ڈاکٹر اور نرسز کا ہے، شعبہ صحت سمیت تمام اداروں کو موجودہ وقت کے تقاضوں اور اہمیت کو سمجھنا ہو گا،انسانی رویوں میں تبدیلی اور صبر و تحمل وقت کی ضرورت ہے۔گورنرکاکہناتھاکہ نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگرطبی عملہ کیلئے برداشت اور نرم رویہ انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی مشکلات و مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کرتے آرہے ہیں،مسائل و مشکلات زندگی کا حصہ ہیں لیکن جن کا حوصلہ بلند ہو اور کچھ اچھا کرنے کی جستجو ہو تو وہ افرادکامیاب ہوتے ہیں، بلکہ انہی مسائل و مشکلات سے نکل کر اپنا  مقام پیدا کر جاتے ہیں۔ آخر میں گورنر نے اس امیدکااظہاربھی کیا کہ نرسنگ کالجز کو ملنے والی گاڑیوں کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا کیونکہ حکومت کا پیسہ اور حکومتی وسائل کے درست استعمال سے ہی ملک و قوم کی ترقی ہے۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے