سوات (مانند نیوز) سوات تحریک احتساب نوجوانان سوات کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے خوب نعرہ بازی اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عزیز الحق خان، یونس خان، عابد علی جان، پیر اعجاز الحق، ارشاخان اور دیگر نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے سیاسی پارٹیوں نے کھاکھا کر کھوکھلا بنا رکھا ہے جس کی وجہ آج پاکستانی عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنس چکے ہیں جسکا احتساب کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کے لوٹے ہوئے پیسے ملک کے خزانے میں واپس آجائے اور عوام کے مسائل کم ہوجائے، انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں ہے ہم چاہتے ہیں ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو حکومت میں سیاسی عہدوں پر فائز تھے ان کا احتساب کیا جائے نہ کہ صرف پی ٹی آئی کے ہر سیاسی جماعت کا ممبر جو حکومت میں رہ چکا ہے ان سے احتساب مانگنا چاہیے تاکہ عوام کو پتہ چلے کس کس نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے اور کس کس نے پاکستان کے لئے کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیچھلے حکومتوں میں جتنی بھی سرکاری ملازمین بھرتی کی گئی ان کی میرٹ عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ پتہ چلے کہ یہ لوگ کس بنیاد پر بھرتی کی گئی ہے، انہوں نے کہا ہم متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں سرکاری اداروں میں افراد بھرتی کی گئی ان کی میرٹ لیسٹ ہر دفتر کے سامنے چسپا ں کرکے عوام کے تشویش کو دور کیا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کے ساتھ احتساب نہ کیا گیا تو آئندہ کے لئے پاکستان کی حالت خراب سے خراب تر ہوجائیں گے اور عوام کو مزید مشکلاف کا سامنا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ایسے لوگوں کے انتخاب کریں تاکہ وہ اعوان بالا پہنچ پاکستان کی اچھی مستقبل کے لئے کردار ادا کریں اور عوام سستی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کے ہر ایک پاڑٹی تعلق رکھنے والے جو حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ان کے ساتھ احتساب کیا جائے اور عوام کو اس دلدل سے نکالا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے