سوات (مانند نیوز)سوات نشاط چوک مینگورہ میں تورگل کے نام پر کرپشن کیخلاف مظاہرہ ہوا جس میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود، ہلال دانش، اعجاز خان اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ سابق وزراء اور ممبران اسمبلی کا کڑا احتساب کرکے ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج سوات کا ہر شہری تورگل ہے اور تورگل کا مطالبہ ہے کہ کرپٹ اور بد عنوان عناصر کو بے نقاب کرکے ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت کو قومی خزانے میں جمع کیا جائے مقررین نے کہا کہ ان لوگوں سے قومی دولت واپس لیکر ان کا احتساب کرتے ہوئے بعد میں الیکشن کرایا جائے احتساب کے بغیر الیکشن ہر گز قبول نہیں ہے مقررین نے کہا کہ سابق وزراء اور ممبران اسمبلی نے قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا ہے جس کا ہمارے پاس باقاعدہ ثبوت ہے اس موقع پر بیوٹی فیکیشن کے فنڈ میں ہونے والی خرد برد اور اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے کہ گذشتہ روز تور گل نامی فیس بک ائی ڈی سے عام لو گو ں کو نشاط چوک مینگورہ میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کرنے کو کہا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے