ہنگو (مانند نیوز) ایچ ڈی اے ہنگو پراجیکٹ کے متاثرین کا احتجاج، انتقالی زمینیں کسی صورت پراجیکٹ کے حوالے نہیں کر سکتے، صدیوں سے نادر آباد میں آباد ہیں، انتظامیہ اور حکام ہمارے تحفظات دور کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کریں گیے، ایچ ڈی اے کے مطالبات پر اپنا کردار ادا کروں گا سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ہنگو ڈویلپمنٹ اتھاڑی کے پراجیکٹ کے خلاف علاقہ نادر آباد کے مکینوں نے احتجاج کیا۔احتجاج میں بڑی تعداد میں متاثرین نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے متاثرین ایکشن کمیٹی کے رہنماوں محمد عمر، مولانا طاہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ڈی اے کے پراجیکٹ میں ہماری زمینیں بھی شامل کی گئیں ہیں جن کے مالکانہ حقوق ہمارے پاس ہیں اور ہم صدیوں سے اس علاقے میں آباد ہیں ایسے میں ہم سے مزاکرات اور معاملات حل کیے بغیر ہماری زمینیں ہراجیکٹ میں کیسے شامل کی جا سکتی ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات لیکر متعلقہ حکام اور انتظامیہ سے بھی ملے مگر شینوائی نہیں ہوئی۔ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے حکام جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کرتے منصوبے پر کام روک دیا جائے۔بصورت دیگر نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔اس موقعہ پر ممتاز سیاسی شخصیت اور سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج میں شریک ہوئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو ضلع میرے والد شہید غنی الرحمان کا کارنامہ ہے اس ضلعے میں۔کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہونے نہیں دیں گئے۔حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ وہ اس مسلے پر کمشنر کوہاٹ سمیت متعدد اہم حکام سے مل چکے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایچ ڈی اے پراجیکٹ سے متاثر ہونے والوں کے خدشات کو دور کیا جائے اور ان کی۔مشاورت سے پراجیکٹ کو آگے بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ نادر آباد کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی کمیٹی کے ہمراہ ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گئے۔