ہنگو (مانند نیوز) واپڈا میں سیاسی مداخلت کے بھیانک نتائج برامد ہوں گئے، واپڈا کی نجکاری کے خواب کی کوئی تعبیر نہیں، واپڈا محنت کشوں کے حقوق کا پہلے کی طرح تحفظ یقینی بنائیں گئے ان خیالات کا اظہار ڈویثزنل چیرمین ہائیڈو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویثزنل چیرمین  جاوید حسین، ڈپٹی سیکریٹری خیبر سرکل فرخ سیر، ڈویثزنل وائس چیرمین عثمان علی، سیکریٹری اسحاق اورکزئی اور دیگر نے پیسکو ہنگو ڈویژن میں ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ہائیڑو یونین رہنماوں جاوید حسین، فرخ سیر  اور دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بار پھر واپڈا کی نجکاری کے خواب دیکھ رہی ہے ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ نجکاری کے خواب کی کوئی تعبیر نہیں، جب تک واپڈا محنت کش متحد ہیں کوئی نجکاری کی جرات نہیں کر سکتا، ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویثزنل چیرمین جاوید حسین، ڈپٹی سیکریٹری خیبر سرکل فرخ سیر، عثمان علی، محمد اسحاق اورکزئی اور دیگر نے واضح کیا کہ واپڈا میں سیاسی مداخلت بڑھتی جا رہی ہے جو ادارے کے لیے نقصان دہ ہے۔مقررین نے واضح کیا کہ محنت کشوں اور ادارے کے مفادات کا ہر فورم پر تحفظ ہمارا ایمان ہے اور اس عظیم مقصد کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہر عزم ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے