بٹ خیلہ (مانند نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ علما کرام اور مدارس سائنس و ٹیکنالوجی اورانگریزی زبان کے خلاف نہیں بلکہ ہم فحاشی و عریانی پر مبنی مغر بی تہذیب وتمدن کے خلاف ہیں دینی مدارس اسلام اور شریعت کے سر چشمے امن ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں مدراس کا فروغ حفاظت اور مدد ہر مسلمان کا دینی قومی اور اخلاقی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دارالعلوم اسلامیہ جا معہ فیض القرآن درگئی میں جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہو ئے کیا مہتمم دارالعلوم مولانا خورشید احمد صدیقی شیخ الحدیث پیر طاہر حقانی اور مولانا محمد صالح نے بھی خطاب کیا جمعیت علما پاکستان ملاکنڈکے ضلعی مولانا محمد جاوید خان سمیت نو طلبا نے ختم بخاری شریف چالیس طلبا نے دورہ حدیث اور سو طلبا نے قرآن شریف کا حفظ مکمل کرکے اسناد حاصل کیں مو لانا محمد جاوید خان نے اس مو قع پرسند بخاری اور بخاری شریف کی آخری حدیث پیش کی مولانا محمد قاسم نے ان کی دستار بندی کی اور درس نظامی کی سند پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے