بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈکے خوبصورت سفاری پارک پیران کا دو کلومیٹر خراب کچہ راستہ اس اہم تفریح گاہ کی اہمیت و افادیت مسلسل کم ررہا ہے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے اس کی مناسب تشہیراور عوامی آگاہی نہ کرنے کی وجہ سے یہ شہریوں اور سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے مین جی روڈ ملاکنڈ ٹاپ اور سوات موٹر وے کے چکدرہ انٹر چینج سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر سر سبز وشاداب پہاڑیوں کے دامن میں قائم کی گئی سفاری پارک کو جانے والا رنگ محلہ روڈ سے آگے دوکلومیٹرکچے راستے پر جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈوں کیچڑ اور کندے پانی کی موجودگی نے پارک تک رسائی محال کر دی ہے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شکیل خان اپنے نو سالہ دور وزارت میں اپنے پڑوس میں واقعہ پارک کے اس کچے راستے کی پختگی کیلئے کچھ نہیں کرسکے شہریوں اور طلبا کو اس قدرتی تفریح گاہ سے مستفید کرانے کیلئے اس کی بہتری کی جانب تو جہ دینے کی ضرورت ہے یہاں پر جانوروں اور پرندوں کی تعداد بڑھاکر اورموثر تشہیری مہم کے ذریعے سفاری پارک کو علاقے کی سب سے بڑی اور مصروف تفریح گاہ بنایا جا سکتا ہے۔