ہنگو (مانند نیوز) متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے ہنگو انتظامیہ کی طرف سےا مدادی کیمپ لگا دیے گئے، ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے، دکھی انسانیت کی مدد میں مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔کیمپوں سے جمع ہونے والی امداد متاثرین کے بھیجی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بلال خان آفریدی۔تفصیلات کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے ڈپٹی کمشنر ہنگو کی ہدایت پر دوآبہ، ٹل اور ہنگو میں ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے امداد کیلئے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں، ان امدادی کیمپوں کے انچارج ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر بلال خان آفریدی کے مطابق شہری بھر پور طریقے سے ان کیمپوں میں تشریف لا رہے ہیں اور متاثرین کی امداد کیلئے نقدی جمع کرا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہم سب کا مذہبی اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔ ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین ہمارے اپنے ہیں، ان کے دکھ میں پاکستانی قوم برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان امدادی کیمپوں میں جمع ہونے والے نقدی متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جائے گی۔ بلال خان آفریدی نے مخیر حضرات سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ترکی کے بہن بھائیوں کی مدد کرکے ان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا عملی اظہار کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے