مالاکنڈ (مانند نیوز) صوبائی حکومت کے خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے زیر نگرانی تحصیل براول کے تین یونین کونسلز میں جاری انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوا۔جسمیں محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کو جاری مہم احسن طریقے سیپایہ تکمیل تک پہنچانیکی ہدایت کی اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے ھر قسم ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک مھم کو بہتر انداز میں جاری رکھنے پر تمام شرکاء کا شکریہ آدا کیا اور جاری مھم کو تسّلی بخش پایا۔