پبی (مانند نیوز) ایپکا پاکستان نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ملک بھر میں 22 فروری بروز بدھ کو تمام اضلاع کے ڈویژنل ھیڈکوارٹر اور صوبائی سطع پر دفاتر کی مکمل تالابندی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ وفاقی حکومت کی طرف سے اشیائے خوردنوش اور یوٹیلٹی بلز میں بے تحاشہ اضافے نے ملازمین کی کمر توڑ دی۔حکمران عیاشیوں میں مصروف ہے۔ملازمین اور عوام مہنگائی تلے دب رہے ہیں۔ ملازمین اور عوام بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ھوئے ہیں۔ ملک بھرمیں مہنگائی کی وجہ سے سٹریٹ کرائم اور چوری کے وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔اگر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر یوٹیلٹی بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو 22 فروری بروز بدھ ملک بھر کے تمام دفاتر کو تالے لگائی ینگے۔اور ملازمین سڑکوں پر نکل ئینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے