رحیم آباد (مانند نیوز)تھانہ رحیم آباد پولیس کی کامیاب کاروائی، بلائنڈ مرڈر کیس ٹریس ،ملزم گرفتار ،اسلحہ آتشین پستول برآمد اور تھانہ مینگورہ کے حدود میں موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار، 07 عدد موٹر سائیکلز برآمد۔اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تھانہ مینگورہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 22 آگست 2023 کو تھانہ رحیم آباد پولیس کو دوران موبائل گشت بمقام آراضیات تختہ بند میں قتل کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے فوراً جائے وقوعہ پہنچی تو ایک نعش اور زخمی شخص خون میں لت پت پڑا تھا، پولیس نے فوراً نعش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج معالجہ کے خاطر کیجولٹی ہسپتال منتقل کر کے بعد میں مقتول اور مجروح کا شناخت مسمیان فیصل ولد عبد الخلیل ساکن یوسف آباد مینگورہ اور نواب علی عرف بالی ولد فضل باچا ساکن وتکے مینگورہ سے ہو گئی تھی۔ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رحیم آباد میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ نا معلوم ملزم /ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مجھے واقعے میں ملوث ملزم /ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرنے کا ٹاسک سونپا تھا، جس پر میں نے واقعے کے تہہ تک پہنچنے اور حقائق معلوم کرنے کے لئے ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد حبیب سید اور انوسٹی گیشن افیسر تھانہ رحیم آباد عبد اللہ خان اور دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت حسین ولد گلاب شیر ساکن دیولئی کبل کو گرفتار کر کے جس نے مقتول کو ذاتی انا کی وجہ سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، جس سے آلہ قتل پستول برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہا اسی طرح مورخہ 30 آگست 2023 کو تھانہ مینگورہ پولیس سٹیشن میں مدعی مکرم خان ولد راضی خان ساکن وتکے مینگورہ نے اپنی موٹر سائیکل از قسم CD70 چوری ہونے کی رپورٹ نامعلوم ملزم /ملزمان کیخلاف کی تھی۔ بعد میں انہوں نے اپنے موٹر سائیکل کے پارٹس ملزم شہزاد ولد صدیق ساکن شاہدرہ وتکے کے دوکان سے برآمد کرکے انہیں اپنے رپورٹ میں ملزم نامزد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آر پی او ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات کے خصوصی احکامات پر میری سربراہی میں اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے 07 عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ جس سے مزید انکشافات بھی متوقع ہے۔ترجمان سوات پولیس