پشاور(مانند نیوز ) ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے مؤثر کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کو مضبوط اور باوقار بنانے کیلئے خواتین کی عملی میدان میں شرکت نہایت ضروری ہے اور خواتین کو مساوی حقوق دئیے بغیر معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و سابق ایم پی اے زاہد درانی،جماعت اسلامی کے رہنما و سابق تحصیل نائب ناظم مردان مشتاق احمد سیماب،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی سبزعلی،جمعیت علما اسلام کے قاری جنید اور عوامی ورکر پارٹی کی ریحانہ شکیل نے مردان میں ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام خواتین کے سیاسی عمل میں شمولیت کے حوالے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس سے ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے لوکل ریسورس پرسن نصرت آرانے ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ پروگرام ضلع مردان میں گزشتہ چار سالوں کی کارکردگی بیان کی، اجلاس میں جذبہ گروپ، وویمن لیڈرز، کونسلر، وویمن ووٹر نیٹ ورک، یوتھ گروپ اور ضلع فورم کے ممبران نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیاں اپنے جماعتوں کے اندر خواتین کو اہم عہدے دیں اور جنرل الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے ساتھ انھیں سپورٹ بھی دیں اسمبلی میں خواتین کی 33فیصد نمائندگی کو یقینی بنانے میں اپنا رول ادا کریں،انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرہ مرد و عورت سے تشکیل پاتا ہے اور دونوں ہی اس کی تعمیر و ترقی اور اس کی اصلاح و سدھار میں برابر کے ساجھے دار ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک سچائی ہے کہ اگر ایک عورت مضبوط کردار کی مالک، اپنے ارادوں کی دھنی اور لگن کی پکی ہے تو اپنے گھر کیا، سماج و معاشرے کو بھی کامیاب بنانے میں نمایاں کردار نبھا سکتی ہے۔،مقررین نے کہاکہ خواتین کی بہبود اور ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ضلعی سطح پر خواتین کی معاشی اور سیاسی عمل میں موثر شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اقدامات اٹھائیں جبکہ خواتین کے افرادی و آئینی حقوق کے لیے قانون سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، مقررین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں کلیدی عہدوں پر بھی خواتین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔مقررین نے کہا کہ سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت اور ان کے مسائل کے حل کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی مشترکہ طور پر آمادہ کیا جائے تاکہ خواتین کو اپنے حصہ کی حق مل سکے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے