شبقدر(مانند نیوز)شبقدر پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں دیرینہ اور سرگرم کارکنوں نے پارٹی چھوڑ دیں۔ قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے یونین کونسل رشکئی خٹ کورونہ میں قومی وطن پارٹی کا شمولیتی پروگرام بحجرہ ملک میر علی خان منعقد ہوا۔ شامل ہونے والے افراد میں ملک احسان اللہ، ملک فیصل، ملک عباس علی نصیب شاہ۔ امانت نجیب اللہ۔ خالد۔ غنچہ گل، سجاد۔ صدیق،صدام حسین، عباسی علی خان۔محمد ارشاد، محمد علی۔طلحہ،رحمان عرف ریمان اور دیگر نے مختلف سیاسی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر مبارک باد پیش کی۔شمولیتی پروگرام کی صدارت حاجی خاورے گل یوسف مہمند نے کی۔قومی وطن پارٹی کے عہدیداروں ضلع پشاور کے وائس چیرمین ملک امجد قلعہ شاہ بیگ، ملک اقلار خان، ملک مزمل شاہ ناصر خان حاجی زئی، ملک ماجد، شکیل احمد ایڈووکیٹ ملک فیصل خان خٹ کورونہ نے مہمان خصوصی کو شمولیتی پروگرام میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ملک احسان اللہ نے کہا کہ نورانئی خٹ کورونہ کے عوام مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں قومی وطن پارٹی کے قائدین خٹ کورونہ کیگھمبیر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی پختون قوم کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق صوبائی اور مرکزی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے ایک وعدہ بھی وفا نہیں کیا تبدیلی کے نام پر پختون قوم کو دھوکہ دیا صوبہ خیبر پختون خوا ء کو ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا پی ٹی آئی کے قائدین نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے قائدین نے پختون قوم کی بے لوث خدمات انجام دی ہیں اور ہر فورم پر پختون خوا ء کے غیور عوام کی حقوق کے حصول کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں صوبائی چیرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا کہ مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سابقہ صوبائی حکومت میں بحیثیت صوبائی وزیر میں نے اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جس سے آج بھی تحصیل شبقدر اور گرد و نواح کے علاقوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی خیبر پختون خوا ء اور ملک کے دیگر حصوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں ہم خیبر پختون خوا ء اور ہورے ملک میں امن چاہتے ہیں امن و امان سے معیشت بہتر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام سخت پریشان ہیں مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے سکندر حیات خان شیرپاؤ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں ب تحاشہ اضافہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش پٹرول مصنوعات اور ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں صحیح قیادت کا چناو کیا جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں قومی وطن پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور تحصیل شبقدر سمیت دیگر علاقوں کے عوام کو مسائل سے باہر نکالنے کر سہولیات فراہم کرینگے۔