ہنگو(مانند نیوز ) پیپلز پارٹی نے بھی این اے 36 میں حافظ عبدالہادی کی حمایت کا اعلان کر دیا، پی پی پی امیدوار نور اکبر حافظ عبدالہادی کے حق میں دستبردار،اورکزئی عوام کے وسیع تر مفاد میں دست برداری کا فیصلہ کیا ہے،حافظ عبدالہادی کی کامیابی اورکزئی کے عوام کی خوشحالی کا ذریعہ بنے گی،سید نور اکبر۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی این اے 36 کے امیدوار قومی اسمبلی سید نور اکبر بھی آزاد پینل کے امیدوار حافظ عبدالہادی کے حق میں دست بردار ہو گئے۔اس طرح حافظ عبدالہادی کے حق میں دست بردار ہونے والے تینوں امیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔مسلم لیگ کے الحاج فرید مفکر،جے یو آئی(س) کے حافظ عمران پہلے ہی حافظ عبدالہادی کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی سید نور اکبر نے بھی دست برداری کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد آزاد پینل کے امیدوار حافظ عبدالہادی کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔سید نور اکبر کا کہنا ہے کہ حافظ عبدالہادی اورکزئی کی ترقی کے لیے بہترین ایجنڈہ رکھتے ہیں۔امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی نے اس موقعہ پر کہا کہ پی پی پی کے مشکور ہیں جس نے میرے حق میں اپنا امیدوار دست بردار کرایا۔میرا ایجنڈہ اورکزئی اور ہنگو کی خوشحالی ہے اور جب نیت صاف ہو تو اللہ بھی اپنی مدد سے سرفراز فرماتا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے