شیرگڑھ(اجمل خان سے)جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیراورپی کے61کے امیدوارشیخ الحدیث والقرآن مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ8فروری کی سورج جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کی نویدلے کر طلوع ہوگا جے یوآئی ایک سیاسی ومذہبی جماعت کانام ہے جمعیت علماء اسلام نیہمیشہ اسلام،علماء کرام،مساجدومدارس کی تحفظ کے لیے کام کیا ہے جے یوآئی نے صالح صاف اورکرپشن سے پاک قیادت فراہم کیاہے ہم نے ایم ایم اے دورمیں بڑے بڑیمیگاپراجیکٹ علاقے کے لئے منظورکئیہیں 8فروری کیانتخابات میں کتاب کے نشان پرمہرثبت کریں گیصوبہ میں آنے والی حکومت جے یو آئی کی ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز شیرگڑھ حجرہ سیدمحمد،شریف اباد،جلالہ اورلوندخوڑمیں بڑے بڑیاجتماعات سے خطاب میں کیا اجتماعات سے این اے 21 کے امیدواراعظم خان،مولاناحافظ محمدسعید،مولانامحمدنعیم،مفتی مولانامحمدشفیع،کونسلرعزت نوربابا اوردیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر فیاض علی،حنیف،عابدکونسلرسمیت درجنوں افراداپنے خاندانوں سمیت نے یو آئی میں شامل ہوگئیانہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام اسلام پسندہے وہ میرے والد محترم مہتممہم باباجی، دارالعلوم شیرگڑھ اور مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ہم بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں ایم ایم اے دورحکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں سیاست علماء کاکام ہے اصل میں علماء کرام عوام کے حقیقی خیرخواہ ہیں علماء کرام منتخب ہوکر عوام کی حقیقی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے