اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ ملک کے تمام صوبوں بشمول اسلام آباد میں موبائل سروس بندکردی گئی ہے، ہم انٹرنٹ سروس بحال ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔
کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہے۔بلوچستان کے تقریباً تمام اضلاع میں موبائل فون سروس متاثر ہے، موبائل و انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے پہلے موبائل سروس متاثر ہے۔پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ جب محسوس ہوگا سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں تو انٹرنیٹ کھول دیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اپنا نظام ہے، انٹرنیٹ سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن انٹرنیٹ بندش کا ذمہ دار نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا اپنا سسٹم کام کر رہا ہے، ہم حکومت سے رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن بہت مضبوط ہے، انٹرنیٹ کا معاملہ ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کیا ووٹرز کو آج ہی 8300 پر ووٹ چیک کرنا تھا، الیکشن اسکیم جاری ہونے کے بعد ووٹرز کو اپنا ووٹ چیک کرنا چاہیے تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے